وقاص احمد: ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں کھلی کچہری لگائی ۔
کھلی کچہری میں انویسٹی گیشن انچارجز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایت کی گئی ۔
ایس پی منزہ کرامت نے کہاکھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے،شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے امن وامان کا قیام ممکن ہے،
ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی تھانہ شاہدرہ ٹاون میں کھلی کچہری
26 Sep, 2024 | 05:14 PM