وقاص احمد: ایس پی انویسٹی گیشن سٹی منزہ کرامت نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں کھلی کچہری لگائی ۔
کھلی کچہری میں انویسٹی گیشن انچارجز اور تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں تفتیشی افسران کو جلد میرٹ پر مقدمات کی یکسوئی کی ہدایت کی گئی ۔
ایس پی منزہ کرامت نے کہاکھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے،شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی سے امن وامان کا قیام ممکن ہے،