ویب ڈیسک : پاکستان کی تاریخ میں شریمپ( جھینگے) فارمنگ کا سب سے بڑا پائلٹ پراجیکٹ ہونے جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شریمپ فارمنگ کے لئے مراعات کا بھی اعلان کردیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا ۔ مریم نواز نے مظفرگڑھ کے نواحی علاقے جھلاریں شمالی میں شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کا معائنہ کیا ۔
مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں شریمپ کی بہت مانگ ہے، ہمیں فائدہ آٹھا نا چاہیے۔ ایک لاکھ ایکڑ پر شریمپ فارمنگ سے ایک ارب ڈالر تک زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ شریمپ فارمنگ سے 40 فیصد تک منافع کی شرح ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ویران اور بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ سے قابل استعمال بنائیں گے ۔ شریمپ فارمنگ کےلئے فارمرز اور انویسٹرز کو کم از کم لیز پر زمین اور مراعات دیں گے، شریمپ فارمنگ کے لئے سیڈ ،فیڈ اور درکار آلات بھی فراہم کریں گے ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب اور ان کی ٹیم شریمپ فارمنگ پراجیکٹ پر مبارکباد اور شاباش کی مستحق ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ شریمپ فارمنگ پراجیکٹ میں نوجوانوں کی انٹرن شپ اور جاب مارکیٹ میں مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ محکمہ فشرئز پنجاب کے زیر اہتمام شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ کی دو ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی ۔ جھلاریں شمالی شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے پہلی پیداوار اکتوبر میں تیار ہو جائے گی ۔
بریفننگ میں بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ پچاس فیصد لوکل اور پچاس فیصد فارن فیڈ پر شریمپ فارمنگ کی جارہی ہے۔ 100 ایکڑ پر شریمپ فارمنگ پائلٹ پراجیکٹ سے جھینگوں کی 100 میٹرک ٹن پیداوار حاصل ہوگی۔ شریمپ فارمنگ سے دس ہزار سے بیس ہزار افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیر نگرانی پنجاب میں شریمپ ایکوا کلچر ایریا 2000 ایکڑ تک بڑھانے کے ہدف پر کام شروع ہوا۔ پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر کو 4750 ایکڑ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شریمپ فارمنگ کے فروغ سے پانچ سال میں 50 ملین ڈالر اور دس سال میں 150 ملین ڈالر تک ایکسپورٹ بڑھانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ پنجاب میں شریمپ فارمنگ ایکوا کلچر پراجیکٹ کے تحت 600 فارمرز کی بہتر پیداوار کےحصول کے لئے کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی۔ پراجیکٹ میں پنجاب کے پہلے ایکوا کلچر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینثر کا قیام شامل ہے۔ شریمپ فارمنگ کےلئے کاشت کاری کے لیے غیر موزوں اور بنجر زمین استعمال میں لائی جائے گی ۔ فارمرز کی سہولت کے شریمپ فارمنگ کے لئے درکار میشنری اور آلات رینٹ پر فراہمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری ،چیرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ ، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ، کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی کمشنر ، اے ڈی سی آر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔