ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حریم شاہ کا برطانوی سیاست میں قدم رکھنے کا دعویٰ

حریم شاہ کا برطانوی سیاست میں قدم رکھنے کا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔

حریم شاہ نے رواں سال کے آغاز میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔اب حال ہی میں اُنہوں نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے برطانیہ کی سیاست میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے اور برطانوی میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران لبرل ڈیموکریٹس کے لیے مہم بھی چلائی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ میں نے برطانیہ میں لبرل ڈیموکریٹس کے لیے کام کا آغاز کیا ہے اور میں لبرل ڈیموکریٹس کی مشکور ہوں کہ اُنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی پارٹی کا حصہ بنایا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ میں لبرل ڈیموکریٹس کی توقعات پر پورا اتروں اور اس ملک میں رہتے ہوئے اپنا بہتر کردار ادا کر سکوں۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ درحقیقت میں پاکستانی ہوں اور پاکستانی ہونے کی حیثیت کے ساتھ برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر یہاں کی سیاسی جماعت کے لیے کچھ کرنا میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پارٹی میں میرے کچھ دیگر دوست بھی کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اس پارٹی کے لیے بہت سے پاکستانی بھی کام کر رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer