ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی باکسر نے انڈین باکسر کو ایک منٹ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا

پاکستانی باکسر نے انڈین باکسر کو ایک منٹ میں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کے  باکسر عثمان وزیر نے  بھارتی باکسر کے ساتھ انہونی کر ڈالی۔

تھائی لینڈ مین پروفیشنل باکسنگ  کے "ورلڈ یوتھ باکسنگ" ایونٹ  کی اہم باؤٹ میں عثمان  نے بھارتی باکسر تھیلک سیل وام کو صرف 1 منٹ 5 سیکنڈ میں ہی  ناک آؤٹ کر  دیا۔

اس باؤٹ کو دیکھنے کے لئے باکسنگ کے فین بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے جن میں بھارتی فین پاکستانی فینز سے تعداد میں زیادہ تھے لیکن عثمان نے انہیں ٹھیک سے اپنی نشستوں پر جم کر بیٹھنے کی مہلت تک نہین دی اور باؤٹ کو انجام تک پہنچا دیا۔ پہلے راؤنڈ کی ابتدا میں ہی  پہلاراؤنڈ شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد بھارتی باکسر عثمان کا زوردار مکا نہ برداشت سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے تھے، کاؤنٹنگ کے بعد ریفری نے باؤٹ دوبارہ شروع کروائی تو عثمان نے  کچھ دیر تک فٹ ورک دکھایا،  موقع بنانے پر کچھ سیکنڈ لگائے اور موقع ملتے ہی ایک اور بھرپور پنچ تھیلک سیل وام کے منہ پر رسید کر دیا، اس مرتبہ بھی وہ نیچے گرے اور کاؤنٹنگ شروع ہوئی۔ بعد مین ریفری نے  بھارتی باکسر کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ ڈیکلئیر کر کے میچ ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔ 

 عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی ہے،بھارتی باکسر کوہرانے کے بعد عثمان وزیر نے پاکستان اور بھارت،  دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔