حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی گاڑیاں خرید لیں

26 Sep, 2024 | 03:43 PM

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خرید لیں۔

  ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق گاڑیاں وفاقی وزرا کو الاٹ کی جائیں گی، نئی خریدی گئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی،25 نئی لگژری گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے، حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں پہنچ گئیں ہیں۔

 سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کردی،سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے مؤقف دیتے ہوئے بتایا کہ نئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی ہے۔
 

مزیدخبریں