سٹی42: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی بڑھی تو تہران "ہر طرح سے" لبنان کی حمایت کرے گا۔
aنہوں نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "خطہ ایک مکمل تباہی کے دہانے پر ہے۔ اگر ان پر قابو نہ پایا گیا تو دنیا کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،" ا انہوں نے مزید کہا کہ ایران "لبنان کے عوام کے ساتھ ہر طرح سے کھڑا رہے گا۔"
عباس عراقچی کو یہ شکایت ہے کہ اسرائیل نے "تمام ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امن اور استحکام کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مداخلت کرنی چاہیے۔