ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا ۔
صوبائی وزیرِ قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ قانون سازی کر کے نگراں حکومت میں بھرتی ملازمین کو فارغ کریں گے۔ ملازمین کے ڈیٹا سے متعلق مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سے کام لیا، بیورو کریسی نے پہلے 1800 ملازمین کا ڈیٹا دیا، دباؤ بڑھانے پر نگراں حکومت میں بھرتی 6 ہزار ملازمین کا بتایا۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں زیادہ بھرتیاں محکمۂ تعلیم اور صحت میں ہوئی ہیں، بھرتی ہونے والوں میں کلاس فور ملازمین بھی شامل ہیں۔ نگراں حکومت نے غیرقانونی اور غیرآئینی کام کیا ہے، آئین اور الیکشن ایکٹ کے تحت نگراں حکومت کو ملازمین کی بھرتی کا اختیار نہیں۔