سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

26 Sep, 2024 | 02:41 PM

ویب ڈیسک : ملک میں ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے کا ہو گیا، اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کی پر پہنچ گیا ۔ ایک تولہ چاندی 3050 روپے کی بلند سطح پر برقرار رہی ۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 2665 ڈالر فی اونس پر پہنچ  گیا ۔ 

مزیدخبریں