ویب ڈیسک : ملک میں ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے کا ہو گیا، اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے کی پر پہنچ گیا ۔ ایک تولہ چاندی 3050 روپے کی بلند سطح پر برقرار رہی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 2665 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔