ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی کورٹ نے ڈی سی لاہور کو پی ٹی آئی کی جلسہ کی درخواست پر فیصلے کی ڈیڈ لائن دے دی

 ہائی کورٹ نے ڈی سی لاہور کو پی ٹی آئی کی جلسہ کی درخواست پر فیصلے کی ڈیڈ لائن دے دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو5اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت سےمتعلق درخواست نمٹادی۔ ڈپٹی کمشنر کو 30ستمبر تک زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ 
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی ائی کے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ 5 اکتوبر کو شام 5 سے رات 10 بجے تک جلسے کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، ڈی سی لاہور نے جلسے کی اجازت نہیں دی۔

وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو زیر التوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تحریک انصاف کو 5اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت کا حکم دے ۔ عدالت نے وکیل کا مؤقف سن کر ڈپٹی کمشنر کو 30ستمبر تک زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔