ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا

پی ٹی آئی نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا۔
 اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور نے ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی شروع کردی،اس سے قبل لاہور میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا گیاتھا۔
پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنا دیں۔
عبدالغفور کو صدر پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن مقرر کردیا گیا،ملک نسیم کوسیکرٹری جنرل ،عدنان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
بلال مصطفی کو صدر لاہور کینٹ ٹاؤن مقرر کردیا گیا جبکہ حافظ ابرار کو سیکرٹری جنرل اور عظیم اختر کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
ٹاؤن صدور کو 18 رکنی ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی،ٹاؤن صدور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں کی رپورٹ بنائیں گے۔