ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوابی خط لکھ دیا

’ایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا‘چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوابی خط لکھ دیا
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا جوابی خط 4 صفحات پر مشتمل ہے، چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سےمعذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق خط میں چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11وجوہات بتادیں،چیف جسٹس نے جوابی خط میں لکھا کہ سینئرججزسے انکارویہ انتہائی درشت تھا اورایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا، قانون کےتحت آپ اس بات پرسوال نہیں اٹھاسکتےکہ چیف جسٹس کس جج کوکمیٹی میں شامل کرے۔

 خط کے متن میں چیف جسٹس نے کہا کہ میں ہمیشہ احتساب اور شفافیت کا داعی رہا ہوں۔

 یاد رہے کہ خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer