ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت سے  ندیم نانی والا  کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں۔ ریکوری کا بیان بھی ریکارڈ پرموجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

 عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزم کو ڈسچارج کیا جاتا ہے اور ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔ ڈیفنس پولیس نے 24 ستمبر کو ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گاڑی پر آئی کے 804 نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer