ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستوں پر حکومت پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب

26 Sep, 2024 | 12:24 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ہتک عزت کے قانون کو چیلنج کیا گیا. درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہتک عزت کا قانون بنیادی حقوق اور ائین کے خلاف ہے ۔ اس قانون کے ذریعے عوام کی زبان بندی کرنے کی کوشش کی گئی ہے. وکیل نے دلائل میں کہا کہ ہتک عزت قانون کے ذریعے ازادی اظہار کو ختم کیا جا رہا ہے اور ایسا حکومت اس لئے کر رہی ہے تاکہ عوامی تنقید سے بچا جائے. وکیل نے تشویش کا اظہار کیا کہ اس قانون میں ٹرائل سے قبل ہی ملزم کو 30 لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے. وکیل نے استدعا کی کہ یہ قانون آئین سے متصادم ہے اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے. درخواست پر آئندہ سماعت 30 ستمبر کو ہوگی.

مزیدخبریں