ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی

 تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ایک ہی اسٹیشن پر دس،دس سال سے تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی،سکولوں میں تعینات سنگل و ڈبل ٹیچر کے ساتھ زیرو سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ گھر کے قریب کرواسکیں گے،زیرو ٹیچر والے سکولز میں قریبی سکولز سے عارضی طور پر اساتذہ تعینات ہیں۔
 ایک ہی سکول میں دس،دس سال سے تبادلوں کی اجازت نہ ملنے والے اساتذہ کی سنی گئی۔سکولوں میں تعینات سنگل و ڈبل ٹیچر کے ساتھ زیرو سکول ٹیچر بھی اپنا تبادلہ گھر کے قریب کرواسکیں گے۔زیرو ٹیچر والے سکولز میں عرصہ دراز سے قریبی سکولز سے عارضی طور پر اساتذہ تعینات ہیں۔سکول میں سنگل یا ڈبل ٹیچر ہونے کیوجہ سے انھیں تبادلوں کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔زرائع کیمطابق تبادلوں کی اجازت نہ ملنے کے باعث اساتذہ ایک ہی سکول میں دس، دس سال سے فرائض سرانجام دینے پر مجبور تھے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ایک ماہ تک اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ریشنلائزیشن کے بعد سنگل اور ڈبل ٹیچر کو بھی تبادلوں کا حق دیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ زیرو ٹیچر سکول میں بھی تعینات عارضی اساتذہ بھی اپنے گھر کے قریب تبادلے کرواسکیں گے۔اس سے قبل زیرو سکول ٹیچر میں تعینات اساتذہ کو بھی عرصہ دراز سے تبادلوں کی اجازت نہیں مل رہی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer