ملک اشرف : قیدیوں کے حوالے سے بڑی خبر ,ایک سے دوسری جیل منتقل ہونے والے قیدیوں کو اپیل کا حق دے دیا گیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی ,اے آئی جی جوڈیشل جیل ڈاکٹر قدیر عالم نے رپورٹ جمع کروائی گئی ،رپورٹ کے مطابق ایک سال میں تین مرتبہ جیل قوانین کی خلاف ورزیوں پر قیدی کو دوسری جیل منتقل کیا جاسکے گا، انتظامی امور پر ایک سے دوسری جیل منتقل ہونے والے قیدی کو اپیل کا حق دے دیا گیا ہے، اگر ڈی آئی جی جیل کسی قیدی کو دوسری جیل شفٹ کرنے کا حکم دے گا تو اس کی اپیل آئی جی جیل کے پاس کی جاسکے گی ، رپورٹ کے مطابق اگر آئی جی جیل خانہ جات کسی قیدی کو دوسری جیل منتقل کرنے کا حکم دے گا ، تو اس کی اپیل ہوم سیکرٹری کو کی جاسکے گی۔