ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نے قتل کردیا

بہاولنگر: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑےکو 2 روز بعد دلہن کے والد نے قتل کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  شادی کے دو روز بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے ساتھیوں سمیت دلہا کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے دونوں دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول لڑکا لڑکی نے دو روز قبل پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کا باپ بیٹی اور داماد کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوبہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔