ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیکن ہاؤس سکول کے سٹوڈنٹس کی تخلیقات کی خوبصورت نمائش

Becon House School exhibition, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  بیکن ہاؤس نیو لینڈز  کے سٹوڈنٹس کی سالانہ نمائش میں دسویں جماعت کے سٹوڈنٹس نے اپنی تخلیقات پیش کرنے کے لئے  39 اسٹالز لگائے۔ 
نمائش میں اپنا کام پیش کرنے والے کچھ سٹوڈنٹس نے ری سائیکلڈ سٹف اور کچھ نے نئے خام مال سے مختلف رنگوں اور ڈیزائن کے بیگز تیار کیے۔


کسی سٹوڈنٹ نے ڈول زہاؤس، کسی نے گیمز اور کسی رائٹر سٹوڈنٹ نے اپنی لکھی ہوئی کتابیں نمائش میں پیش کیں۔

انٹرپرینیور کی طرف رجحان رکھنے والے بعض سٹوڈنٹس نے اپنے بنائے ہوئے پرفیومز نمائش میں پیش کئے۔

ایک تخلیقی سٹوڈنٹ مردوں کیلئے پاکٹ سکوئیرز کی کیٹلاگ بنا کر نمائش میں لائی۔ 


کچھ سٹوڈنٹس نے ٹیکنالوجی، آرٹ اور کچھ نے ماحول کی سسٹینیبلٹی  پر پراجیکٹس ڈیزائین کیے تھے۔

سٹوڈنٹس کے والدین اور وزیٹرز کی بڑی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا۔ شرکا نے بچوں کی صلاحیتوں کو داد دیتے ہوئے ان کے پراجیکٹس کو خوب سراہا۔

بیکن ہاؤس سکولز کے سی او او علی احمد خان اور ریجنل ڈائریکٹر ماجد قریشی، جی ایم رانا اسد، پرنسپل فِلپ آرمسٹرانگ اور فاطمہ علی اور دیگر شخصیات نے اس نمائش میں سٹوڈنٹس کا کام دیکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے خاص طور سے شرکت کی۔