ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشری بی بی کے وکیل کو  آخری گواہ پر جرح کرنے کے لئے آخری موقع  

190 million pounds corruption case, Imran Khan PTI, Bani PTI, Adiala Jail, May nine attacks, ,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل آج بدھ کے روز بھی پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے نیب کے تفتیشی افسر اور کیس کے آخری گواہ پر جرح 24 سماعتوں بعد بھی نہ ہوسکی۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آخری گواہ نیب تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح کو آج ایک بار پھر آگے نہ بڑھایا جاسکا۔ تاہم آج سماعت ملتوی کرتے ہوئے جج نے بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہ پر جرح کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت  27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آج سماعت کے دوران ملزمہ بشریٰ بی بی  کے وکلا کے پیش نہ ہونے اور آخری گواہ پر جرح نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے نیب کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر، خالد یوسف اور مشعال یوسفزئی سمیت چار وکلاء پیروی کر رہے ہیں، عثمان گل اگر بیمار ہیں تو ان باقی وکلاء کو طلب کر کے آخری گواہ پر جرح کرائی جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکلاء صفائی خود آرڈر لائے کہ کارروائی کو آگے بڑھایا جائے، اب وکلاء صفائی جان بوجھ کر ریفرنس کی سماعت کو التوا کا شکار کر رہے ہیں۔ 

عدالت نے ملزمہ کے وکلاء کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہ پر جرح مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ 
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو  اڈیالہ جیل میں قائم عدالت کے کمرے میں جج کے روبرو   پیش کیا گیا۔ اس سماعت کی رپورٹنگ کے لئے میڈیا کے نمائندے معمول کے مطابق موجود تھے۔ 

سماعت کے موقع پر انتظار پنجھوتہ، نعیم پنجھوتھہ اور فیصل فرید جبکہ نیب کی جانب سے سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

 احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وکلاء صفائی کی آج جرح نہ کرنے کے متعلق درخواست منظور کرلی اور سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی۔  گزشتہ روز بھی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث تفتیشی افسر پر جرح نہیں ہوسکی تھی۔