سٹی42: احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت کے بعد مونس الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالت نے مونس الٰہی کے پانچ اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے نیب کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
لاہور ی احتساب عدالت میں نیب کی درخواست میں کہا گیا کہ چیرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ جاری کیا۔ مونس الہی کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ ملزم مونس الہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔