اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ منتقل کر دیئے جانے پر اٹک پولیس اور جیل کے عملہ نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
پولیس نے اٹک جیل جانےوالے راستوں پر رکھی گئی تمام رکاوٹوں کو ہٹانا شروع کردیا۔
ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سےبند رکھے گئے تمام راستےعام شہریوں کے لئے کھول دیے گئے۔جیل گیٹ کےسامنےسے تمام ناکہ بندیاں ختم کر دی گئیں۔ اٹک جیل کے اطراف میں لگائے گئے حفاظتی ناکوں پر تعینات پولیس کی نفری کوبھی پولیس لائن واپس بھیج دیا گیا۔
اٹک جیل کے دروازہ پراور اندر تعینات جیل سکیورٹی گارڈز نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کی جیل سے روانگی پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ اب انہیں ہر وقت اضافی طور پر چوکنا نہیں رہنا پڑے گا۔