ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی بی آئی ایس پی ہیڈ آفس آمد

 چیئرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کی بی آئی ایس پی ہیڈ آفس آمد
کیپشن: Dr. Muhammad Amjad Saqib, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: درست کام کے لئے درست شخصیت کا انتخاب, چیئرمین  بینظیر  انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب  کی  بی آئی ایس پی ہیڈ آفس آمد پر انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کا استقبال کیا گیا۔ 

چیئرمین بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو بی آئی ایس پی اور اس کے دیگر اقدامات کے بارے میں جامع طور پر بریفنگ دی گئی، جس کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقات کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے۔ جن اقدامات پر بریفنگ دی گئی ان میں بینظیر کفالت، بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام شامل ہیں۔

بریفنگ کے دوران  بی آئی ایس پی میں غریب خاندانوں کی رجسٹریشن میں  قومی سماجی و معاشی  رجسٹری (NSER) ڈائنامک رجسٹری کے اہم کردار پر  بھی روشنی ڈالی گئی، مزید برآں،  چیئرمین بی آئی ایس پی کو ہائبرڈ سوشل پروٹیکشن اقدام  کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ، جس کے تحت  مستحقین اور غیر رسمی  شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں میں تبدیلی  کو یقینی بنایا جائیگا۔

ڈاکٹرمحمد  امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں میں مالی خواندگی اور سماجی ایجنڈے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بینکوں کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو بہتر بنا نے اور مستحقین کی شکایات  کا ازالہ  سے بی آئی ایس پی کے امیج کو بہتر بنانے کی شدید خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اجتماعی طور پر درست سمت میں آگے بڑھنے کے لیے بی آئی ایس پی ٹیم کے تعاون پر زور دیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے ادارے کے اندر شفافیت اور اس کی ساکھ کو  برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ  دیگر  تنظیمیں اور انفرادی مخیر حضرات اس نیک مقصد میں اپنا حصہ  ڈال سکیں۔

انہوں نے  بی آئی ایس پی ڈیٹا کے تحفظ اور غیر مجاز کٹوتیوں کی روک تھام کے اہم مسائل  کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے خود احتسابی  کے عمل  کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی شعبے  کے اشتراک سے  مستحقین کو غربت  باہر نکلنے کی حکمت عملی  پر بھی زور دیا۔