ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سال 2023 کے پہلے چھ ماہ کی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق پہلی ششماہی میں قومی ایئرلائنز کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔
جاری رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ سال 2023 کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے ہیں، سال2022 کے پہلے 6 ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے،سال 23 20کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ سال 2022 کے پہلے 6 ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے پہلے چھ ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی جبکہ سال 2022کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11 ارب روپے تھے۔
سال 2023کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی ریونیو 120ارب 27 کروڑ روپے جمع ہوئے،گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے جبکہ سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے ۔
رپورٹ کے مطابق آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔