جماعت اسلامی کی طرف سے وائٹ پیپر کل جاری کیا جائے گا، قیصر شریف 

26 Sep, 2023 | 06:55 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے وائٹ پیپر کل جاری کیا جائے گا۔ 

قیصر شریف نے کہا کہ وائٹ پیپر میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام اور ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں۔ وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اور نگران حکومت کی بد ترین کارکردگی بھی عوام کے سامنے پیش کر دی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت  انتہائی عدم استحکام کا شکار ہے ، یہ صورتحال اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومت کو قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔ جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک نتیجہ خیز ہو گی۔ 

قیصر شریف نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سراج الحق مسائل کا حل اور متبادل پالیسی بھی پیش کریں گے ۔ 

مزیدخبریں