ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مرحل میں داخل

قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مرحل میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام آخری مرحل میں داخل ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ڈی لمیٹیشن کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کر لیا۔

الیکشن کمیشن کل ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دیگا۔ چیف الیکشن کمشنر ، ارکان کی منظوری کے بعد ابتدائی فہرست جاری ہو گی۔ 

پنجاب میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 5 ہزار 595 رکھا گیا ہے، سندھ میں قومی اسمبلی کا کوٹہ 9 لاکھ 13 ہزار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نو لاکھ 7 ہزار 913 کی آبادی پر مشتمل ہوگا۔ بلوچستان میں قومی اسمبلی کا کوٹہ نو لاکھ 30 ہزار 900 ہوگا۔ اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کا کوٹہ 7 لاکھ 87 ہزار 954 رکھا گیا ہے، جبکہ پنجاب صوبائی اسمبلی کیلئے کوٹہ 4 لاکھ 29 ہزار 929 ہو گا۔ 

سندھ اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 4 لاکھ 28 ہزار 431 رکھا گیا ہے، کے پی کے اسمبلی کے حلقے کا کوٹہ 3 لاکھ 55 ہزار 270 نفوس پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ کا کوٹہ 2 لاکھ 92 ہزار 47 نفوس پر مشتمل ہوگا۔ 

الیکشن کمیشن اعتراضات 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک نمٹاۓ گا۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز ، اعتراضات 27 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دائر ہو سکیں گی۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرے گا۔