کسی بھی بیماری کی صورت میں مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع کرانا لازمی قرار

26 Sep, 2023 | 06:43 PM

سعید احمد : کسی بھی بیماری کی صورت میں مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈکلیریشن فارم جمع کرانا لازمی۔ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل ہوائی جہاز کا ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیدیا گیا۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نےانٹرنیشنل ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
 بارڈر ہیلتھ سروسزنے بیرون ملک پروازوں کی روانگی اور آمد سے متعلق اہم اقدامات اٹھائےہیں۔ ہوائی جہاز کا ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیاہے۔ متعلقہ اہلکار اور پائلٹس کا دستخط شدہ ہوائی جہاز کا ڈس انفیکشن سرٹیفکیٹ روانگی سے قبل محکمہ صحت کو لازمی جمع کروانیکی ہدایت کی گئی ہے۔ بے دخل کیے جانے والے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ سروس کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسزنےہوائی اڈوں کی انتظامیہ کیساتھ ہنگامی اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر ،اسسٹنٹ ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر کو جہازوں کااچانک معائنہ کرنیکی ہدایت بھی کی گئی۔ایئرلائن انتظامیہ اس بات کوبھی یقینی بنائے گی کہ ایس او پیز کے تحت ہوائی جہاز کے فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں