ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوشیار، جرمانوں میں اضافہ

26 Sep, 2023 | 04:51 PM

فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے نئے عائد جرمانوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق کم سے کم جرمانہ 500 روپے ہوگا۔ تیز رفتاری پرموٹر سائیکل سوار کو 1000روپے،موٹر کار کو 1500روپے،پی ایس وی وہیکل کو 2000جبکہ ایچ ٹی وی وہیکل کو 2500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کالے شیشوں کے استعمال پر 1500روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر2000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔کم عمر ڈرائیور کو 2500روپے، غیر قانونی پارکنگ پر1000روپے، ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے،موٹر کار چلانے پر2000روپے، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی وہیکل پر 8000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور بھاری جرمانوں سے بچیں، جرمانوں میں اضافے کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ٹریفک قوانین کی پابندی حادثات سے بچاو کرتی ہے۔اسلام آباد پولیس اس سلسلہ میں بھرپور مہم چلا رہی ہے۔

مزیدخبریں