عثمان خان : عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج پالیسی 2024 تیارکرلی گئی۔
وزیرمذہبی امور نے کہا کہ پالیسی کی وفاقی کابینہ سے10روزمیں منظوری لےلی جائیگی، گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیرسےکئی مسائل پیش آئے۔ حج پالیسی میں 40 روزکےحج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا۔ اب پاکستانی حاجی گم نہیں ہوں گے۔
انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دیئےجائیںگے۔ سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کےکوائف موجود ہوںگے،سوٹ کیس پرنام، پاسپورٹ نمبر، رہائشگاہ، مکتب نمبرسمیت دیگرمعلومات درج ہوںگی۔ عازمین حج اب ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سےرابطے میں رہ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کو پہلی مرتبہ خصوصی موبائل پیکچ دیاجائےگا۔ سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستانی عازمین رومنگ کےبغیرہی موبائل فون پرآڈیو،ویڈیوکال کرسکیں گے۔ 4 ہزارروپےکےموبائل پیکچ سےپاکستان لامحدود بات ہوسکےگی۔