(ویب ڈیسک) پاکستانی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے۔
حریم شاہ نے ماضی میں پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی جس کا ایک مخصوص ویڈیو کلپ آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔ میزبان کے سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔
حریم نے جواب دیا کہ’ میری آمدنی کےکئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں‘۔ معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے‘۔
حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے جتایا کہ ’میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے لیکن میں اگر ایسا چاہتی ہیں تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی‘۔ بعد ازاں میزبان کے اصرار پر حریم شاہ نے کہا کہ ’میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی مجھے بے حد ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے‘۔