بسام سلطان : شہر میں سفر کرنے والے مسافروں کے لئے سہولیات کا فقدان۔ بیشتر علاقوں میں بس سٹاپس جیسی بنیادی سہولت ہی میسر نہیں۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بس سٹاپس کی حالت زار کو بہتر کرنے سے غافل ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں سمیت ٹاؤن شپ میں بیشتر مقامات پر بس سٹاپ کا بورڈ تو آویزاں ہے۔تاہم بس سٹاپ کیلئےشہریوں کوکوئی سہولت میسرنہیں ہے۔اور جہاں بس سٹاپ قائم ہیں ۔وہاں کسی کی چھت غائب ہےتوکہیں بنچز بیٹھنے کے قابل نہیں ۔ شہریوں کا دھوپ اور بارش کے موسم میں سفر کرنا محال ہو گیا ہے۔ بس سٹاپ اس قابل نہیں کہ وہاں رک کر شہری بس کا انتظارکرسکیں۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بس سٹاپس کی حالت زار کو بہتر کرنے سے غافل ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سےبس سٹاپس کی حالت زاربہتربنانےکامطالبہ کیاہے۔