پولیس کی کارروائی، دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار 

26 Sep, 2023 | 04:29 PM

وقاص احمد : شاد باغ پولیس نے کارروائی کے دوران دو رکنی متحرک موٹر سائیکل و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل 4 موبائل 25 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان شاد باغ , مصری شاہ سمیت مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتے تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہ زیب اور سیف شامل ہی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں