عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق اہم خبر

26 Sep, 2023 | 04:25 PM

اعجاز جمالی : ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا شیڈیول آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا  ، نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن  کے ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 27 اکتوبر تک وصول کیئے جائیں گے ۔ اعتراضات پر فیصلے 26 نومبر تک جاری کیئے جائیں گے ۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 30 نومبر کو جاری کی جائیں گی۔دسمبر سے الیکشن شیڈیول پر عمل شروع ہوگا ۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی متوقع ہے ۔عام انتخابات 28 جنوری کو متوقع ہیں ۔ 

مزیدخبریں