طیب سیف: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ملزم حبیب افسر نے ریونیو حکام کی ملی بھگت سے موضع کرپا میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالکان کو محروم کرنے کی کوشش کی، ملزم نے 70 کروڑ روپے مالیت کی زمین کے کاغذات میں خورد برد کی۔
علاوہ ازیں خرد برد اور دھوکہ دہی میں ملوث ریوینیو افسر ریاض شاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔