ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے انجکشن اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹر ی کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ اس حوالے سے نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کاکہناہے کہ انجکشن سے متاثرہ 68 کیسز رپورٹ ہوئے، ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی۔
نگران وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم اورڈاکٹرجمال ناصر نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انجکشن اسکینڈل میں فرانزک لیبارٹر ی کی خدمات لی جائیں گی،
انجکشن سے متاثرہ 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ضرورت پڑنے پر مریضوں کی سرجری بھی کی جائے گی۔
انہو ں نے مزید کہا کہ یہ انجکشن بنیاد طورپر کینسر کے علاج کیلئے استعمال ہوتاہے۔ انسپکشن ٹیم بنائی گئی ہے جوٹیکوں کی فراہمی کا پتہ لگائے گی ، متاثرہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، بڑاانجکشن لے کر چھوٹے انجکشن بنائے گئے، یہ دیکھا جائے گا کہ دوا جہازمیں کس کنڈیشن میں لائی گئی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ راولپنڈی اور ملتان کے اسپتالوں کی متاثرہ مریضوں کا علاج کیاجاتاہے، لاہور کے میواسپتال میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے۔ کوئی کمپنی نے اس دوا کے آنکھ میں استعمال کا دعویٰ نہیں کرتی۔