ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمتوں سے متعلق ججز کے بارے غلط بیانی کا الزام ، شوکاز نوٹس جاری

چینی کی قیمتوں سے متعلق ججز کے بارے غلط بیانی کا الزام ، شوکاز نوٹس جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :چینی کی قیمتوں کے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے دوججز  کے بارے غلط بیانی کے الزام کا معاملہ ,  لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کو توہین عدالت کاایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
 جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر کی درخواستوں پرسماعت کی ۔ سابق سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو اور درخواست گزاروں کی جانب سے شہزاد عطاء الہٰی، حشام احمد خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔ وکیل درخواست گزار نے کہا سابق سیکرٹری خوراک کے خلاف اور بھی توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئی ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق سیکرٹری خوراک سے کہا آپ کے خلاف توہین عدالت کی دو درخواستیں آگئی ہیں ،ان کا جواب دیں ۔ سابق سیکرٹری خوراک نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب کے لئے ایک ماہ کا وقت دے دیں ۔ فاضل جج نے کہاہم اتنا وقت نہیں دے سکتے، آپ کو ایک اور توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کررہے ہیں ۔ عدالت نے سابق سیکرٹری خوراک کو توہین عدالت کےشوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔