لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری غیر محفوظ

26 Sep, 2023 | 02:53 PM

وقاص احمد : لاہور میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، شہری غیر محفوظ ہو گئے.رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ڈکیتی کے 62 اور رابری کے 14ہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کے مقدمات میں صدر ڈویژن 26 وارداتوں کے ساتھ سر فہرست رہا ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن 15 وارداتوں کے ساتھ دوسرے، کینٹ ڈویژن 8 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں 6، سٹی ڈویژن میں 4 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ڈکیتی کے 3 مقدمات درج کئے گئے ۔ رابری میں سٹی ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں مختلف تھانوں میں 2959 مقدمات درج کئے گئے ۔ صدر ڈویژن 2749 وارداتوں کے ساتھ دوسرے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن رابری کے 2720 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں رابری کے 2324، کینٹ ڈویژن میں 2208 اور سول لائنز ڈویژن میں رابری کے 1382 مقدمات درج ہوئے ۔

مزیدخبریں