29 ستمبر 2023 کو تمام بینکس بند رہیں گے

26 Sep, 2023 | 02:17 PM

سٹی 42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر  جمعہ 29 ستمبر 2023 کو بند رہے گا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 12 ربیع الاول کو تمام بینکس بند رہیں گے ۔ پاکستان میں عیدمیلادالنبیﷺ جمعہ 29 ستمبر کو منائی جائے گی۔ جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ملازمین کیلئے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
 

مزیدخبریں