شاہد سپرا : سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کے بھائی ملک جہانگیر بارا بجلی چوری میں ملوث نکلے, لیسکو نے جعلی میٹر اور غیر قانونی تار قبضے میں لیکر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
ملزم لیسکوکی لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈالگاکراوربوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا.ملزم علی رضا آباد سب ڈویژن کے علاقے میں چوری کی بجلی80گھروں کو فراہم کررہا تھا. ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم لیسکو کا لاکھوں روپے کا نادہندہ بھی ہے،ملزم کےذمےلیسکو کی 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ملزم کو15 لاکھ روپے کا مزید جرمانہ کردیا گیا ہے۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کےبھائی بجلی چوری میں ملوث نکلے
26 Sep, 2023 | 01:50 PM