سٹی 42:ٹیکس پیئرز ہوجائیں ہوشیار ، گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
تفصلات کے مطابق ایف بی آر نے تمام ٹیکس پیئرز کو ہوشیار کر دیا ، مقرر تاریخ پر اپنے گوشوارے جمع لازمی کروانا ہوگئے،ایف بی آر کی جانب سے ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطا بق ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،ایف بی آر کےلیے رواں مالی سال دوران ٹیکس ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔