نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کا اہم اجلاس

26 Sep, 2023 | 12:30 PM

عرفان ملک :سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ممکنہ واپسی،سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے پولیس کا اہم اجلاس ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق آپریشنز و ٹریفک پولیس حکام کا ایئرپورٹ سے لیکر مینار پاکستان تک روٹس کا دورہ،جلسہ گاہوں کی سکیورٹی اور روٹس پر سکیورٹی کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےجلسہ کےدوران1لاکھ5ہزارکرسیاں لگانےکی منصوبہ بندی شیئرکی،نواز شریف کی ممکنہ واپسی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔امن و امان برقرار رکھنے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، سیاسی کشیدگی کے پیش نظر اینٹی رائٹ فورس کو الرٹ رکھا جائے گا ۔

مزیدخبریں