بری خبر ، دودھ کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

26 Sep, 2023 | 12:25 PM

بسیم افتخار: ٹیٹرا  پیک دودھ بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں،  دودھ کی قیمتوں میں فی کلو 5سے 15روپے تک کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیٹرا  پیک دودھ بنانے والی کمپنیوں کی من مانیاں جاری ہیں ۔ دودھ کی قیمتوں میں 5سے 15روپےتک کا اضافہ کردیا۔ڈیرھ لیٹرٹیٹرادودھ کاپیک 15روپےاضافہ سے 395روپےتک پہنچ گیا۔فی لیٹرٹیٹرہ پیک دودھ 10روپےمہنگاہوکر 280روپےتک پہنچ گیا۔دودھ کاپائولیٹرکاپیک 5روپے اضافہ سے 75روپے تک ہوگیا۔دو کمپنیوں کی جانب سے یکم اکتوبراورایک کمپنی کی جانب سے 6اکتوبرکو نئی قیمتوں کااطلاق کیاجائے گا۔

مزیدخبریں