نوجوان کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد

26 Sep, 2023 | 12:14 PM

عابد چو دھری :سندر میں نوجوان کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد،عبداللہ جہانگیر کی گھر میں پڑی لاش دیکھ کراہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے مطابق عبداللہ جہانگیر کی لاش کے قریب سے پستول بھی ملا ہے،کنپٹی پر گولی لگنے سے موت واقع ہوئی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔


 

مزیدخبریں