محمد عمران :سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہی ہو گی جس کیلئے فاضل جج جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم جیل کےپاس پہنچ گئی ہے، لیگل ٹیم میں وکیل سلمان صفدر،عمیرنیازی اوردیگرشامل ہیں۔
عمران خان وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیاجاسکتاہے جبکہ ایک ہفتہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوسکتی ہے ۔