ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی

26 Sep, 2023 | 09:33 AM

ویب ڈیسک:  ون ڈے  ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ایک روزہ تاخیر کے بعد آج بھارت روانہ ہو گی ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلئیرنس کا این او سی موصول ہوگیا، آج قومی ٹیم اور آفیشلز کو پاسپورٹ مل جائیں گے  جس کے بعد قومی ٹیم آج  رات کو ہی بھارت کیلئے روانہ ہو جائیگی ، جہاں 2 روزہ آرام  کے بعد قومی ٹیم پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 29 ستمبر کو کھیلے گی  یہ میچ حیدر آباد میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسز وارم اپ میچ پاکستان 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی۔ 

 واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور نالائقی کی  شکایت کی گئی تھی جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو گزشتہ روز بھارتی ویزے جاری کیے گئے تھے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے 33 پلیئرز و آفیشل کے ویزے حاصل کیے ہیں۔

مزیدخبریں