ویب ڈیسک: لندن میں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے لندن میں ملاقات کی۔بات چیت میں باہمی دلچسپی کے تمام امور جن میں دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے موضوع شامل تھے، زیر بحث آئے۔
دونوں فریقوں نے باہمی فائدے کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے تعلقات کو مؤثر سٹریٹیجک پارٹنر شپ تک بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16 لاکھ برٹش پاکستانی باشندوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔
برطانوی وزیر خارجہ کی جانب سے افغان شہریوں کی میزبانی اور مستقبل میں کی آبادکاری کے لیے پاکستان کی حمایت اور کردارکو سراہا گیا۔
وزیراعظم کاکڑ نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔