پاکستان میں 12 ربیع الاوّل کب ہوگی؟ چاند کے حوالے سے اہم خبر آگئی

26 Sep, 2022 | 08:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ربیع الاوّل 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یکم ربیع الاوّل 28 ستمبر بدھ کے روز ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاوّل اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں