(حسن خالد) کاہنہ میں گھریلو حالات سے تنگ 25 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی،لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کیا۔
کاہنہ میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر 25 سالہ لڑکی نے موت کو گلے لگا لیا،پولیس کے مطابق کاہنہ کی رہائشی 25 سالہ مہوش کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی۔ آئے روز کے جھگڑوں اور گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا،پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی۔
کاہنہ،25 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی
26 Sep, 2022 | 07:06 PM