پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب مستعفی

26 Sep, 2022 | 04:12 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، اپنے ایک بیان کہا میرا ایمان ہے کہ قانون کے مطابق چلنا ہی ہمیں آگے لیکر جائے گا،میں نے یہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے کراچی الیکٹرک کا انتخاب کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے کہا کہ  عدالت کا احترا م کرتاہوں مگر عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا،کوشش ہے کراچی کی خدمت کروں ،بارش میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لوگوں نے پانی نکالا،جب حکومت کام کرتی ہے تو روک دیا جاتا ہے۔

قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیکس لگا سکتی ہے،میوہ شاہ قبرستان کی سڑک، شاہراہ لیاقت کو بنایا جا رہا ہے لوگوں کو پسند نہیں آرہا،اگر بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو ریلیف دے رہی ہے لوگوں کو پسند نہیں آرہا، بلدیہ عظمٰی کراچی نے مختلف سڑکوں کی پیوندکاری کا کام کیا،16ستمبرسے پھر ہم سڑکوں کی بحالی کے لیے روڈ پر تھے،5جون 2008 سے آج تک یہ ٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے۔

وسیم اختر کی چار سالہ حکومت میں جب وہ میئر تھے، یہ ٹیکس لگا رہا،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کراچی کا ادارہ اپنی تنخواہیں نہیں دے سکتا، سڑکیں ٹھیک نہیں کرسکتا،میرا ایمان ہے کہ قانون کے مطابق چلنا ہی ہمیں آگے لیکر جائے گا،قانون میں درج ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیکس لے سکتی ہے،میں نے یہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے کراچی الیکٹرک کا انتخاب کیا.

میں نے ٹیکس جمع کرنے کے لیے ایک سال تک کام کیا،ہم نے منصوبہ بندی کہ سال کے سوا6 ارب روپے جمع کریں گے ،شہری کسی بھی میئر یا ایڈمنسٹریٹر سے پوچھ سکتے تھے کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہوئے،ہم نے ٹیکس کی شرح کم کی ، مخلص ہو کر نظام بدلنے کی کوشش کی,کسی سیاسی جماعت نے ٹی وی ٹیکس کی وصولی پر اعتراض نہیں کیا۔

مزیدخبریں