(راودلشاد)ضلع کچہری میں نوے کی دہائی میں آتشزدگی کےباعث شہریوں کی جائیدادوں کےجلنے والے سرکاری ریکارڈ سے متعلق بورڈ آف ریونیو کا بڑا اقدام، بورڈ آف ریونیو کا جھلسنے والے سرکاری ریکارڈ کو دوبارہ مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بورڈ آف ریونیو کے فل بورڈ اجلاس نے جھلس کر خاکستر ہونے والے ریکارڈ کو دوبارہ مرتب کرنے کی منظوری دے دی، سابق سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڈ نے نیا ریونیو ریکارڈ مرتب کرنے پر پابندی لگائی جبکہ موجودہ ایس ایم بی آر زاہد اختر زمان نےجھلس جانے والے ریکارڈ کی دوبارہ تیاری کی منظوری دے دی، فل بورڈ اجلاس میں سابق ایس ایم بی آر کے فیصلے کو ختم کرنے کی منظوری دی۔
جائیدادوں سے متعلق ریونیو ریکارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہےشہریوں کو اس حق سے محروم نہیں کیاجاسکتاریکارڈ جلنے کے بعد شہریوں کو ضلعی کچہری میں ریکارڈ درستگی کے مسائل کا سامنا تھاڈسٹرکٹ کلکٹر جعل سازی کے واقعات کے تدارک کے زمہ دار ہونگے۔نیا ریکارڈ مرتب ہونے سے شہریوں کو ناصرف ریلیف ملے گا بلکہ کورٹ کچہریوں کے چکروں سے نجات ملے اور جعل سازی کے روجحان کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی.